امریکی صدر کی پالیسیوں سے جگ ہنسائی، ڈونلڈ ٹرمپ پر وکیل کو جھوٹ کیلئے اکسانے کا الزام

پبلک نیوز: امریکی صدر کی پالیسیاں جگ ہنسائی کا باعث بننے لگیں۔ ماسکو میں ٹرمپ ٹاور کی تعمیر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکیل کو کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے پر اکسایا۔ ڈیمو کریٹس نے امریکی صدر کے خلاف تحقیقات کا اعلان کر دیا۔

 

کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت کے بعد امریکی صدر کی مشکلات میں ایک کے بعد ایک اضافہ ہو گیا۔ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رہنماؤں نے صدر ڈونلڈٹرمپ کو اپنے ذاتی وکیل مائیکل کوہین کو کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے کی ہدایت پر تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے مائیکل کوہن کو ہدایت کی تھی کہ وہ ماسکو میں ٹرمپ ٹاور کی تعیمر کے بارے میں کانگریس سے جھوٹ بولیں۔

 

ایوان نمائندگان کی انٹیلجنس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شیف نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سچ تک پہنچنے کے لیے سب کچھ کریں گے۔ مائیکل کوہن پہلے ہی تسلیم کر چکے ہیں کہ وہ ٹرمپ ٹاور منصوبے کے بارے میں جھوٹ بولتے رہے ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں