ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے تارکینِ وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے دیا

پبلک نیوز: بیٹا بھی باپ کا ہم نوا بن گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے بیان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

بیٹا بھی باپ کے نقشِ قدم پر چلنے لگا۔ ٹرمپ جونیئر نے تارکینِ وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ چڑیا گھر میں اس لیے انجوائے کرتے ہیں کیوں کہ آپ کے اور جانوروں کے درمیان جنگلا ہوتا ہے۔

 

خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی گزشتہ سال مئی میں اس سے قبل تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ یہ تارکین وطن کتنے برے لوگ ہیں، یہ انسان نہیں جانور ہیں۔

حارث افضل  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں