ٹرمپ، ٹریزامے کا ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری روکنے کے عزم کا اظہار

پبلک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزامے کے درمیان بریگزٹ کے بعد ٹھوس تجارتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا، دونوں سربراہان نے ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 3 روزہ دورہ برطانیہ میں تھے۔ صدر ٹرمپ اور وزیرِ اعظم ٹریزامے نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد اس کے ساتھ ٹھوس تجارتی معاہدہ کریگا۔

 

برطانوی وزیراعظم اور امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں ایران کی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں سے نمٹنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرے۔

 

ٹرمپ کے دورے کے دوران برطانیہ کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، اس سلسلے میں پارلیمنٹ اسکوائر پر بھی احتجاج کیا گیا جہاں سیکڑوں مظاہرین ٹرمپ کا پتلا لیے احتجاج کر رہے تھے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں