ایک ہفتے میں شام سے داعش کا 100 فیصد خاتمہ ہو جائے گا: امریکی صدر

پبلک نیوز: ایک ہفتے میں شام سے داعش کا 100 فیصد خاتمہ ہو جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ خارجہ میں عالمی کانفرنس سے خطاب میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہفتے میں شام سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ میں عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے داعش کے خلاف فتح کا اعلان کیا اور کہا کہ شام کے کچھ علاقوں میں داعش موجود ہے، وہاں سے بھی ایک ہفتے میں ان کا صفایا کردیا جائے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور اتحادی افواج اور شامی فورسز نے شام اور عراق میں داعش کے زیرِ کنٹرول علاقوں کو آزاد کرالیا ہے اور اگلے ہفتے شام میں داعش کے زیرِ قبضہ علاقوں سے سو فیصد خاتمے کے بعد فتح کا رسمی اعلان کیا جائے گا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں