امریکہ کا زمین کے بعد خلا پر حکمرانی کا خواب، سپیس فورس کی تیاریاں مکمل

پبلک نیوز: امریکی صدر نے خلائی کمان کی تیاری کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خلا میں امریکی فوج کے وسیع آپریشنز کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ امریکی خلائی کمان 80 کروڑ ڈالر کی لاگت سے اگلے 5 سال میں تیار ہوگی۔

زمین کے بعد امریکا خلاء پر بھی قبضہ کرنے کی جانب گامزن ہے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو جاری میمو میں صدر ٹرمپ نے امریکی قوانین کے تحت اسپیس کمانڈ بنانے کی ہدایات جاری کر دیں، اسپیس کمانڈ کا مقصد خلاء میں فوجی آپریشنز کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔

اسپیس کمانڈ امریکی صدر کے سپیس فورس منصوبے کی جانب ایک قدم ہوسکتا ہے۔ تاہم یہ منصوبہ ایک علیحدہ اقدام ہے۔ اسپیس کمانڈ 80 کروڑ ڈالر کی لاگت سے اگلے 5 سال میں تیار ہو گی۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس کے مطابق اس منصوبے سے خلاء میں امریکی نیشنل سکیورٹی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں