صدر ٹرمپ کو امریکی ایوان میں خطاب کرنے سے روک دیا گیا

پبلک نیوز: امریکی ایوان نے صدر ٹرمپ کو اسٹیٹ آف یونین خطاب کرنے سے روک دیا۔ ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ شٹ ڈاؤن کے خاتمے تک صدر کو اسٹیٹ آف دا یونین خطاب کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے صدر پر نقطہ چینی کرتے ہوئے ان کا سٹیٹ آف دی یونین خطاب روک دیا۔ صدر ٹرمپ کے نام ایک مراسلہ میں پلوسی نے کہا کہ ایوان سٹیٹ آف یونین خطاب کے اختیارات کی ایک قرارداد پر اُس وقت تک غور نہیں کرے گا جب تک جزوی حکومتی تعطل ختم نہیں ہوجاتا۔

 

جس پر امریکی صدر نے کہا کہ پلوسی نے اس لیے اُن کا اسٹیٹ آف دا یونین خطاب منسوخ کیا کیونکہ نینسی پلوسی حقیقت سننا نہیں چاہتیں، وہ سچائی سے خوفزدہ ہیں۔  پلوسی نہیں چاہتی کہ عوام جانیں کہ کیا ہو رہا ہے، جبکہ امریکی عوام حقیقت جاننا چاہتے ہیں اور اس سے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں