سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی

پبلک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ بش سینئر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات پورے  سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

صدر ٹرمپ 5 دسمبر کو ملک میں یوم سوگ کا اعلان کریں گے۔ آخری رسومات نیشنل کیتھڈرل واشنگٹن میں ہوں گی۔ امریکا کے 41 ویں صدر جارج ڈبلیو بش سینئر کا انتقال گزشتہ روز 94 برس کی عمر میں ہوا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں