ریکس ٹلرسن نے ٹرمپ کو 'بے اصول' کہا تو امریکی صدر نے اسے 'احمق' کہہ دیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا سابق وزیرخارجہ کو کرارا جواب، بےاصول کہے جانے پر ٹرمپ نے ریکس ٹلرسن کو احمق اور کاہل قرار دے دیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دلچسپ خبر سامنے آئی ہو۔ سابق وزیرخارجہ کی جانب سے بے اصول کہے جانے پر امریکی صدر  بھی پیچھے نہ اور کرارا جواب  دیا۔ انھوں نے ریکس ٹلرسن کو احمق اور کاہل قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں سابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ اپنی مرضی کے مالک ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا انتہائی مشکل تھا۔ انہیں بار بار سمجھانا پڑتا تھا کہ قانون اور معاہدوں کو نظر انداز کر کے کوئی کام نہیں کیا جا سکتا۔

ٹلرسن کی اس تنقید پر ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیرخارجہ کے پاس مطلوبہ ذہنی صلاحیت ہی نہیں تھی۔ وہ احمق اور کاہل انسان تھے۔ جبکہ مائیک پومپیو زبردست کام کر رہے ہیں۔ اختلافات کے بعد ٹرمپ نے مارچ میں ٹلرسن کو عہدہ سے ہٹا دیا تھا۔

 

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں