ٹرمپ نے یمن جنگ میں سعودی حمایت کے خلاف قرارداد ویٹو کر دی

پبلک نیوز: امریکی صدر نےعہدہ سنبھالنے کے بعد دوسری بار ویٹو کا حق استعمال کر لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن جنگ میں سعودی حمایت کے خلاف کانگریس کی قرارداد ویٹو کر دی۔

 

یمن جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ امریکی صدر نے سعودی قیادت میں جاری یمن جنگ سے نکلنے کے لیے کانگریس کی قرار داد ویٹو کر دی۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قرار داد غیر ضروری اور آئینی اختیارات کمزور کرنے کی خطرناک کوشش ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ قرار داد امریکیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

 

امریکی فوج عرب ممالک میں صرف انسداد دہشت گردی آپریشن کرتی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق سعودی اتحاد کی فضائی بمباری سے یمن میں سات ہزار عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں