میں اگر آئندہ انتخابات بھی جیت گیا تو چین کا کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

 

پبلک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ اقتدار ملا تو اپنے اگلے دور حکومت میں چین کے لیے شرائط مزید سخت کریں گے۔ چین امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہے گا تاکہ وہ امریکہ کے سالانہ 600 ارب ڈالر پر ڈاکہ ڈالنے کا عمل جاری رکھ سکے۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدت آنے کا خطرہ بڑھنے لگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ تجارتی معاہدہ جلد کر لیں۔ اگر انہیں دوبارہ اقتدار ملا تو اپنے اگلے دور حکومت میں وہ چین کے لیے شرائط مزید سخت کریں گے۔ جس سے چین کی تجارت ختم ہو جائے گی اور کاروبار، نوکریاں اور پیسہ سب کچھ چلا جائے گا۔

 

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ چین امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہے گا تاکہ وہ امریکہ کے سالانہ 600 ارب ڈالر پر ڈاکہ ڈالنے کا عمل جاری رکھ سکے۔ سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ اگر آئندہ انتخابات میں بھی میں ہی جیت گیا تو پھر چین کا کیا ہوگا۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں