ملک میں مہنگائی کا ایک اور سونامی آنے کو تیار

پبلک نیوز: ملک میں مہنگائی کا سونامی آنے کو تیار، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کا سونامی آنے کو تیار ہے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا۔ سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بھی گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کو درخواست دے دی۔ سوئی ناردرن کی نرخوں میں 722 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کی درخواست دی۔

ٹیرف میں اضافے کی درخواست مالی سال2019،20 کے لیے دی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2019 سے کیا جائے۔

اوگرا کل پشاور اور 15 اپریل کو لاہور میں عوامی سماعت کرے گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں