ہالینڈ: کھو کھین ہوف باغ بڑے پھولوں کے باغات میں شامل

پبلک نیوز: ہالینڈ کا کھو کھین ہوف باغ دنیا کے بڑے پھولوں کے باغات میں شامل ہے، لمبی  لمبی قطاروں میں کھلے ٹیولپ کے پھول دلکش منظر پیش کرتے ہیں، یہ باغ 1950 میں کھولا گیا۔

 

ہالینڈ کا کھو کھین ہوف باغ جس کا شمار دنیا کے بڑے پھولوں کے باغات میں ہوتا ہے اور اس باغ میں لگے پھولوں کی خوبصورتی قابل دید ہے۔ دلکش پھولوں کے اس باغ کی بنیاد لیزا کے مئیر نے رکھی اور اس کو عوام کے لیے 1950 میں کھولا گیا۔

 

کھو کھین ہوف باغ میں سالانہ 70 لاکھ ٹیولپ کے نئے پودے لگائے گئے ہیں، جو 32 ایکڑ کے رقبے پر مشتمل ہے۔ مارچ کے وسط میں آٹھ ہفتوں کے لیے اس باغ کو سیاحوں کے لیے کھولا جاتا ہے اور دوسرے ممالک سے لوگ اس باغ کی سیر کے لیے آتے ہیں۔ کھو کھین ہوف کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر سال خوبصورت  پھولوں کو نئے اور منفرد انداز میں لگا یا جاتا ہے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں