خشوگی کے قتل کا حکم کس نے دیا، سعودی حکومت نام سامنے لائے: ترک صدر

انقرہ (پبلک نیوز) ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترک سہولت کاروں کا بتایا جائے۔ گرفتار 18 افراد کو جانتے ہیں، ثبوت بھی موجود ہیں۔

صحافی جمال خشوگی کے قتل پر ترکی کے صدر طیب اردوان نے سعودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ترک صدر طیب اردوان نے خشوگی کے قتل پر کہا کہ قتل کا حکم کس نے دیا، سعودی حکومت اس کا نام سامنے لائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خشوگی کی لاش کو کہاں چھپایا گیا، اس کی باقیات کو بھی فوراً سامنے لایا جائے۔

طیب اردوان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اور بھی ثبوت ہیں جو ابھی تک سامنے نہیں لائے۔ ترکی میں موجود سہولت کاروں کے بارے میں بتایا جائے اور ترکی کے حوالے کیا جائے۔ گرفتار 18افراد کو جانتے ہیں۔ ترکی میں وہ کس کے حکم پر آئے تھے، ساری تفصیل سامنےلائی جائے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں