ترکی نے امریکی دھمکیاں ہوا میں اُڑا دیں

 

پبلک نیوز: ترکی اور امریکا کے تعلقات میں سیٹ بیک ہوگیا۔ ترکی نے امریکی دھمکیاں نظر انداز کرکے روس سے بھیجی جانے والی میزائل سسٹم کی پہلی شپمنٹ وصول کر لی۔ پینٹاگون کے مطابق ترکی کا روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریدنا ایف 35 پروگرام سے متصادم ہے۔

 

روس کی جانب سے بھیجے جانے والے ایس 400 میزائل سسٹم کے سامان کی پہلی شپمنٹ انقرہ پہنچ گئی ۔ امریکی دھمکیوں کے باوجود روس سے میزائل سسٹم کی خریداری پر ترکی کو امریکا کی جانب سے مزید سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

فروری کے مہینے میں پینٹاگون نے ترکی کو روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ کرنے پر ایف  35طیاروں کی فراہمی روک دی تھی اور ایف 35 پروگرام کے تحت مشترکہ سرگرمیاں بھی بند کر دی گئی تھیں۔ پینٹاگون کے مطابق ترکی کا روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریدنا ایف 35 پروگرام سے متصادم ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں