ترکی نے شام میں کردباغیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا

 

پبلک نیوز: ترک صدر طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نے شام میں کردباغیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ آپریشن میں ترک آرمی اورسیریئن نیشنل آرمی حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن سپرنگ آف پیس شمالی علاقوں میں شروع کیاگیا۔

 

ترکی نے بڑا اعلان کر دیا۔ ترکی کی جانب سے شمالی شام میں کرد علیحدگی پشندوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ترک لڑاکا طیاروں کی سرحدی علاقوں میں بمباری، زمینی دستے راس العین میں داخل ہو گئے۔

 

طیب اردوان کا کہنا ہے کہ شام کی علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔ شمالی شام میں موجود دہشتگردوں کی راہداری ختم کر کے رہیں گے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ شمالی علاقوں سےدہشت گردوں کاخاتمہ کریں گے۔ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے وہاں شامی مہاجرین کو بسائیں گے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں