کراچی: جمشید روڈ پر واقع مکان میں آتشزدگی، 2 بچوں سمیت ماں جاں بحق

کراچی(تنویر منیر) کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر واقع مکان میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے ماں اور دو بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

 

چوبیس گھنٹے کے دوران آگ لگنے کا دوسرا واقعہ، جمشید روڈ پر واقع مکان میں الصبح آگ لگ گئی۔ اگ لگنے سے ماں بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شمائلہ، انیسہ اور سفیان کے نام سے ہوئی۔ بچوں کے دادا غم سے نڈھال ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ متاثرہ خاندان اکیلا گھر میں تھا۔ جاں بحق ہونے والی شمائلہ کا شوہر ملائشیاء میں ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ہمیشہ کی طرح تاخیر سے پہنچی۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔ فائر بریگیڈ کا دعوہ ہے کہ آگ کی اطلاع پر دو گاڑیاں روانہ کر دی گئی تھی۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں