چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز کی زیرصدارت 2روزہ اجلاس شروع

اسلام آباد(جمشید خان) اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس، کونسل اس بات کا جائزہ لے گی کہ فریضہ حج صاحب ثروت اور صاحب حیثت پر فرض ہے۔ حکومت سرکاری سکیم کے عازمین حج کو سبسڈی دے یا نہ دے۔

 

اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے اجلاس کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکتر قبلہ آیاز کر رہے ہیں۔ اجلاس میں موجودہ معاشی صورتحال میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کو سبسڈی ڈی جائے یا نہ دی جائے، کیونکہ فریضہ حج صاحب ثروت اور صاحب حیثت افراد پر فرض ہو تا ہے۔

 

وزارت مذہبی امور نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی ہے کہ ایسی صورت میں سرکاری سکیم کے عازمین حج کو حکومت سبسڈی دے یا نہ دے۔ کونسل کے دو روزہ اجلاس میں بھارت کے مسلم پرسنل لاء بورڈ کا تین طلاقوں کے حوالے سے خط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں خواتین کے میراث کے حوالے سے قوانین اور پنجاب چیریٹی ایکٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 

اجلاس میں قانونی دستاویزات میں والد کی بجائے کسی اور کا نام دینے کی شرعی حیثت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ رائج الوقت قوانین کو اسلامی نقطعہ نظر سے جائزے کے لئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کونسل کے پہلے دن کے اجلاس میں ایجنڈے کے مختلف امور پر سفارشات اراکین پیش کرینگے جس کے بعد دوسرے دن کے اجلاس میں کونسل سفارشات کو حتمی شکل دینگے یا مزید غور کے لئے اراکین کو وقت دیا جائے گا۔ کونسل کے دو روزہ اجلاس کے بعد کل بدھ کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل میڈیا کو بریفینگ دیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں