ساڑھی چوری کرنا بھارتی خواتین سے سیکھیں

پبلک نیوز: جے پور میں خواتین نے دکاندار کو باتوں میں لگا کر ساڑھی چوری کر لی۔ چینی آرٹسٹ کی انگلیوں اور ہاتھوں سے فن پارے تخلیق، چین میں 70کلومیٹرفی گھنٹہ چلنے والی لمبی الیکٹرک بس تیار۔

پولینڈ میں ڈیوائس فری پارٹی کا ٹرینڈ چل پڑا،  کوپن ہیگن کے جنگل میں دنیا کا پہلا فاریسٹ ٹاور بنا دیا گیا۔ نہ پینٹ برش استعمال کیا نہ کلر پینسل، ماہر چینی آرٹسٹ نے انگلیوں اور ہتھیلی سے خوبصورت فن پارے بنا دیئے۔

بھارتی شہر جے پور میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے۔ خواتین کپڑے خریدنے کے بہانے دکان میں گھسیں، دکاندار کو باتوں میں لگایا اور کپڑے اپنی ساڑھی میں چھپا کر فرار ہو گئیں۔

چین میں دنیا کی سب سے لمبی الیکٹرک بس تیار کر لی گئی۔ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی بس کی لمبائی 27 میٹر ہے جبکہ اس میں 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں