ٹنڈومحمد خان: جمنا نامی بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ٹنڈومحمد خان(پبلک نیوز) جمنا نامی معصوم بچی سے زیادتی کا واقعہ، مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا کہ پولیس نے معصوم بچی کےساتھ زیادتی کے دو ملزمان روشن شیخ اور رجب کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

جمنا نامی مصوم بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان میں یہ واقعہ پیش آیا۔ واقعہ میں پولیس کی جانب سے تحقیقات پر ابتدائی رپورٹ سندھ حکومت کو موصوم ہو گئی۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا کہ جمنا نامی بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے۔ پولیس نے معصوم بچی کےساتھ زیادتی کے دوملزمان روشن شیخ اور رجب کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ معصوم بچی جمنا کو مکمل طبی، قانونی مدد فراہم کی جائےگی۔ زیادتی کے بھیانک اور شرمناک واقعات کی روک تھام کے لیے معاشرے کے تمام طبقات تعاون کریں۔ جمنا زیادتی کیس کی سندھ حکومت اعلیٰ سطح پر انکوائری کر رہی ہے۔ بچی سے زیادتی کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ واضع رہے کہ جمنا نامی 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد بے ہوشی کی حالت میں گراونڈ میں پھینک دیا گیا تھا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں