حنیف عباسی کی سزا معطلی اپیل کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ تحلیل

لاہور(ادریس شیخ) لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنماء حنیف عباسی کی سزا معطلی اپیل کی سماعت کرنے والا دورکنی بنچ تحلیل، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ حنیف عباسی کی اپیل سمیت منشیات کیسز کی سماعت کرے گا۔

 

لیگی رہنما حنیف عباسی کی اپیل کی سماعت کرنے والے بنچ کے سربراہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے ملتان بنچ جانے کے باعث بنچ تحلیل ہو گیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے نئے ڈویژن بنچ کی منظور ی دے دی ہے، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ اب سماعت کرے گا۔

 

لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی اپیل پراسیکیوشن سے حماس اور اے بی فارما کی بینک تفصیلات اور ایفیڈرین منتقلی کی رسیدیں طلب کر رکھی ہیں۔ عدالت نے عرفات ٹریڈرز کو 363 کلو ایفیڈرین منتقلی سے متعلق جوتفصیلات دی گئی ہیں۔ ان کا موازنہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی جسے حنیف عباسی نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، کیس کی مزید سماعت 18 فروری کو ہوگی۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں