شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کیس میں مزید 2 ملزمان گرفتار

لاہور(شاکر اعوان) شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے مزید 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم آفتاب محمود اور شاہد شفیق کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔

 

شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ، شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس، شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچواں ملزم آفتاب محمود بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم آفتاب محمود کی گرفتاری نیب لاہور کے زیر حراست ملزم شاہد رفیق سے جاری تحقیقات میں ہونیوالے انکشافات پر عمل میں لائی گئی، دونوں ملزمان آپس میں کزن ہیں، جبکہ باہمی رضا مندی سے کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے۔

 

نیب لاہور حکام کی جانب سے ملزم شاہد شفیق کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا، جس سے جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت اور شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ ملزم آفتاب محمود "عثمان انٹرنیشنل" نامی فارن کرنسی ایکسچینج بیک وقت لندن اور برمنگھم سے آپریٹ کرتا رہا، تاہم غیرقانونی طور پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز و دیگر کے اکاؤنٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا، پہلے سے گرفتار ملزمان میں فضل داد، قاسم قیوم، محمد مشتاق اور ملزم شاہد رفیق شامل ہیں۔ نیب لاہور کی ٹیمیں دوران تحقیقات تاحال شہباز شریف فیملی کیخلاف کم وبیش 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کر چکی ہیں۔ نیب حکام ملزم آفتاب محمود کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعا کریں گے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں