راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی زخمی

راولاکوٹ(پبلک نیوز) بھارتی فوج کی ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، بھارتی فوج کی راولاکوٹ سیکٹر میں فائرنگ سے 2شہری زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج نے شہری علاقے کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں میں 16سالہ محمدعدنان اور 45سالہ محمد رشید شامل ہیں۔ پاک فوج نے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

 

بھارت اشتعال انگیزی اور ریاستی دہشتگردی سے بازنہ آیا، بھارتی فوج کی ایک بارپھر سیزفائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی۔ بھارتی فوج کی ایل اوسی راولا کوٹ سیکٹر کے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دوشہری زخمی ہو گئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 16سالہ محمد عدنان اور 47سالہ محمد رشید شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے مقابلے میں پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑجواب دیا گیا، پاک فوج نے جوابی فائرنگ میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

عطاء سبحانی  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں