کراچی: ڈیفنس میں اندھادھند فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی(پبلک نیوز) جرائم پیشہ عناصر بے لگام، اندھا دھند گولیوں کی ترتڑاہٹ نے شہر میں امن کی فضاء خراب کر دی۔ ڈیفنس میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اندھا دھند گولیاں چلانے والے ملزم کو ہسپتال سے حراست میں لے لیا۔

 

کراچی میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی، کراچی کے علاقے ساؤتھ زون میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے اندوہناک واقعہ میں پولیس اہلکار سمیت 2افراد لقمہ اجل بن گئے۔ واقعہ ڈیفنس فیز 6 کی اسٹریٹ 26 میں پیش آیا، جہاں گاڑی عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے دونوں افراد نشے کی حالت میں تھے، اور فائرنگ کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

 

ایس ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل دوران ڈیوٹی شہید ہوا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے لئے نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی۔ گولیوں کے خول تحویل میں لے لیے گئے۔ کراچی پولیس نے نشے کی حالت میں اندھادھند گولیاں چلانے ملزم کو نجی ہسپتال سے حراست میں لے لیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں