کوئٹہ : پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں دھماکہ،2 افراد شہید، متعدد زخمی

کوئٹہ(پبلک نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں دھماکہ ہو گیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے نزدیکی ہسپتال میں متقل کر دیا گیا، رحمانیہ مسجد میں دھماکہ نمازِ جمعہ کے بعد ہوا۔

 

کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں دھماکہ، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ ہسپتالوں میں ایمبرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ نمازہ جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں دہشتگردوں نے دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر چھپا رکھا تھا، رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی، نماز شروع ہوتے ہی زور دار دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے اور حالیہ رپورٹ کے مطابق 14 زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں