کراچی کیلئے 95 ارب کے دو میگا پراجیکٹ منظور ہو گئے، مشیر خزانہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نمائش سے لے کر ملیر تک گرین لائن منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ 3 لاکھ 20 ہزار لوگ روزانہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ گوادر مکران کو نیشنل گرڈ سے ملایا جائے گا۔ 3 ارب درخت کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے

 

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں ایکنک اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نمائش سے لے کر ملیر تک گرین لائن منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ 3 لاکھ 20 ہزار لوگ روزانہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ گوادر مکران کو نیشنل گرڈ سے ملایا جائے گا۔

 

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 3 ارب درخت لگانے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔ زراعت کے محکمے میں اڑھائی سو ارب کے 8 منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔ 154 ارب کے واٹر کورسز کے پراجیکٹ منظور اور 60 ہزار نالوں کی مرمت ہو گی۔ 17 ہزار پانی کی ٹینک بنائے جائیں گے۔ زرعی زمین کو ہموار کیا جائے گا۔

حفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ 320 ہزار لوگ روزانہ فائدہ لیں گے۔ 3 ارب  درخت کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے اور 10 فیصد درخت پھلدار ہوں گے۔ 27 لاکھ فیمیلیز کے لیے صحت کے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں