جنرل ہسپتال میں دو شیلٹر ہومز قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان کی انسان دوست پالیسی کے تحت جناح ہسپتال کے بعد اب جنرل ہسپتال میں بھی دو شیلٹر ہومز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

جنرل ہسپتال میں دو شیلٹر ہومز قائم کرنے کا فیصلہ، ایم ایس جنرل ہسپتال کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے داخل مریضوں کو ناشتہ اور دونوں وقت کا معیاری اور پرہیزی کھانا فراہم کیا جائے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ تینوں شفٹوں میں شیلٹر ہومز کی صفائی و دیگر ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے انتظامی ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔ تقریبا 2500 مربع فٹ پر مشتمل 2 شیلٹر ہومز بنا دئیے گئے ہیں، جہاں ضروریات زندگی کی سہولیات بھی دستیاب ہونگی۔ تینوں شفٹوں میں شیلٹر ہومز کی صفائی و دیگر سہولیات کا جائزہ لے گی۔

 

پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ موسمی شدت سے تیمارداروں کو محفوظ رکھنے کے لیے آرام دہ سہولیات کی دستیابی بقینی بنائے جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت کی روشنی میں لواحقین کے آرام کے لیے بستر لگا دئیے گئے ہیں۔

 

زیر علاج مریضوں کے لواحقین نے حکومتی مریض دوستی کے انقلابی اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ ہسپتال کے احاطے میں ہی یہ سہولت مہیا ہونے سے اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قیام و طعام کیلئے ہزاروں روپے  کے اخراجات سے نجات ملی۔  

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں