شیخو پورہ:پولیس وین کی ٹکر سے 2بہنیں جابحق، اہلخانہ کا انصاف کیلئے مطالبہ

شیخوپورہ(پبلک نیوز) قیدیوں کو منتقل کرنے والی پولیس وین نے دو راہگیر بہنوں کو کچل دیا، حادثہ جہانگیر ٹاؤن کے قریب پیش آیا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گھر سے ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے گئیں تھیں اور واپسی پر حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

 

شیخو پورہ کے علاقہ جہانگیر ٹاؤن کے قریب پولیس وین نے دو بہنیں 70 سالہ خورشید بی بی اور 55 سالہ پروین بی بی کو کچل دیا، دونوں بہنیں گھر سے ڈاکٹر کو چیک اپ کروانے نکلی اور واپسی پر حادثے کا شکار ہو گئیں، جبکہ پولیس وین ٹکر مارنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئی۔

 

اہلخا نہ کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف چاہیئے، تحقیقات ہونی چاہیئے کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔ تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، جبکہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ جاں بحق بہنوں کے اہلخانہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لیکر واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں