امریکی فوج کے 2 طیارے ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ

پبلک نیوز: امریکی فوج کے دو طیارے جاپان کے قریب سمندر میں ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گئے۔ طیاروں میں سات افراد سوار تھے جن میں سے ایک کو ریسکیو آپریشن میں بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کے طیارے جاپان کے قریب سمندر میں ری فیولنگ کے دوران تباہ ہو گئے۔  تباہ ہونے والے طیاروں میں ایف 18 فائٹر اور سی ون 30 شامل ہیں۔

جاپانی وزیرِ دفاع کے مطابق دونوں طیاروں نے جنوبی جاپان کے اواکونی ایئر اسٹیشن سے اڑان بھری تھی، جب حادثہ ہوا تب دونوں طیارے معمول کی تربیتی پرواز پر تھے۔

سی ون تھرٹی ٹینکر پر عملے کے 5 اور ایف 18 فائٹر جیٹ پر 2 ارکان سوار تھے۔ حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک اہل کار کو بچا لیا گیا جبکہ 6 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں