سمندری طوفان فیکسائی ٹوکیو میں داخل، 4 لاکھ افراد کو انخلا کا حکم

 

پبلک نیوز: سمندری طوفان فیکسائی جاپان کے شمالی علاقے سے ٹکڑا گیا ہے۔ طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے نتیجے میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، لاکھوں افراد کو بجلی کی فراہمی معطل، کئی گھروں کو شدید نقصان، گاڑیاں تباہ، ہائی وے بند، سیکڑوں بلٹ ٹرین اور پروازیں منسوخ اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان فیکسائی ٹوکیو ریجن میں داخل ہو گیا۔ ٹوکیو ریجن میں تیز ہواؤں اور بارش سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ بجلی کے پول گر نے سے 10 لاکھ گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ طوفانی ہواؤں کے باعث کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

 

 

سمندری طوفان کے باعث سیکڑوں بلٹ ٹرین اور پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کناگوا اور شیزو نے پریفیکچر میں 4 لاکھ افراد کو انخلا کا حکم جاری کر دیا جبکہ شمال مشرقی جاپان میں حکام کی جانب سے طوفان کے باعث دریا کے بہاؤ میں تیزی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں