متحدہ عرب امارات پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے پر رضا مند ہے: وزیر خارجہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے پر رضا مند ہے۔ یو اے ای کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ 50لاکھ گھر منصوبے پر بھی بات ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈی ایٹ ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی جس میں ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی۔ یواے ای کےساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ یو اے ای کے ساتھ زرعی برآمدات میں اضافہ زیر غور ہے۔ چاول، پھل، سبزیاں اور دیگراجناس کی برآمدات بڑھائی جائیں گی،وزیرخارجہ

وزیرخارجہ نے کہا کہ یو اے ای میں 16لاکھ پاکستانی برسرروزگار ہیں۔ یو اے ای کے ساتھ تیل کی ترسیل کےفروغ پربات ہوئی ہے۔ یو اے ای پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے پر رضا مند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرح یواےای سے بھی ادھار تیل پر بات ہوئی ہے۔ ہاؤسنگ کے شعبہ میں تعاون پر بھی یو اے ای کمپنی سے تبادلہ خیال کیا۔ یواے ای کے ساتھ 50لاکھ گھر منصوبہ پر بھی بات ہوئی۔ یو اے ای کے ساتھ انرجی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات ہوئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے یو اے ای کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ ایل این جی ٹرمینل کےقیام پربات ہوئی۔ بھارت کو مسئلہ کشمیر پر اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہو گی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں