وزیراعظم بلدیاتی نظام کے حوالے سے واضح اور بہترین نظریہ رکھتے ہیں: عمر چیمہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پختونخوا میں جدید بلدیاتی نظام کا کامیاب تجربہ کیا، عوام کے مسائل کے حل اور دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے نیا بلدیاتی نظام ضروری ہے۔


پنجاب و پختونخوا میں بلدیاتی نظام کی تیاری، مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی دونوں حکومتوں کی کاؤشوں کی زبردست تحسین، بلدیاتی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل اور دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے نیا بلدیاتی نظام ضروری ہے۔ نئے نظام میں تحصیل اور سٹی کونسل کی تشکیل کو نظام کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

 

مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف نے کہا کہ نچلی ترین سطح پر نیبرہڈ اور ویلیج کونسلز کا جدید نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور میں قوم سے بہترین بلدیاتی نظام لانے کا وعدہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان بلدیاتی نظام کے حوالے سے واضح اور بہترین نظریہ رکھتے ہیں، وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ انتظامی مسائل کے مؤثر حل اور پائیدار ترقی کیلئے مقامی حکومتوں کا جدید نظام ناگزیر ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کی روشنی میں پنجاب و پختونخوا میں جدید ترین بلدیاتی نظام لایا جارہا ہے۔


عمر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پختونخوا میں جدید بلدیاتی نظام کا کامیاب تجربہ کیا۔ پختونخوا کے تجربے کی روشنی میں نظام میں مزید جدت لانے کی کوشش کر رہے ہیں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا۔ عوام کو نچلی ترین سطح پر مالی و انتظامی طور پر خودمختار بنانا اولین ہدف ہے، عوام کو شریک کئے بغیر ترقی کے ثمرات سے حقیقی فائدہ اٹھانا ممکن نہیں، مضبوط بلدیاتی نظام ملکی سیاسی ڈھانچے کو ٹھوس بنیادیں فراہم کرے گا، اچھا بلدیاتی نظام وسائل کی منصفانہ تقسیم اور علاقائی بنیادوں پر ہونے والے استحصال کے خاتمے میں مدد دے گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں