گلوبل وارمنگ پوری دنیا کیلئے خطرہ، بڑے پیمانے پر سیلاب کا امکان

 

پبلک نیوز: انٹرگورنمنٹل پینل برائے ماحولیاتی تبدیلی کی رپورٹ کے مطابق گلوبل وارمنگ پوری دنیا کے لیے خطرہ ثابت ہونے لگا ہے۔ کوہ ہمالیہ سے انٹارکٹک تک تیز رفتاری سے پگھلتی برف دنیا کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔ گرین لینڈ کی برف پگھلنے سے سطح سمندر میں 20 فٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق گلوبل وارمنگ پوری دنیا کے لیے خطرہ ثابت ہونے لگا۔ اقوام متحدہ کے انٹرگورنمنٹل پینل برائے ماحولیاتی تبدیلی کی ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق کوہ ہمالیہ سے انٹارکٹک تک تیز رفتاری سے پگھلتی برف دنیا کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

 

انٹرگورنمنٹل پینل برائے ماحولیاتی تبدیلی کی رپورٹ کے مطابق شکاگو سے شنگھائی تک سطح سمندر میں اضافہ ہونے لگا جس سے بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ ہے۔ گرین لینڈ کی برف پگھلنے سے سطح سمندر میں 20 فٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

 

رپورٹ میں واضع کیا گیا کہ پگھلتی برف کے باعث کروڑوں انسانوں کا پیٹ پالنے والی ماہی گیری صنعت بری طرح متاثر ہو گی۔ عالمی درجہ حرارت 1.5 ڈگری کا ضافہ روکنے کے لیے 2030 تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ گرین لینڈ کی برفانی تہیں سب سے زیادہ تیزی سے پگھل رہی ہیں۔ ماحولیاتی رپورٹ 36 ممالک کے 100 سے زیادہ سائنسدانوں کی جانب سے تیار کی گئی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں