انڈر 19 باسکٹ بال ٹرینگ کیمپ پیر سے شروع ہو گا

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پنجاب بھر سے 150 سے زائد انڈر 19 باسکٹ بال پلیرز کے تین روزہ ٹرائل اور تربیتی کیمپ جاری ہے۔


باسکٹ بال کے فروغ کے لیے غیر ملکی کوچ قومی وویمن اور مینز کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے پیر سے ٹرینگ فراہم کریں گے جبکہ 150 بچوں کے ٹرائلز اور کیمپ نشتر سپورٹس کمپلیس میں جاری ہے۔


کیمپ میں سرگودھا ،فیصل آباد ،لاہور ،لییہ اور دیگر بڑے شہورں کے کھلاڑی موجود ہیں جبکہ دو غیر ملکی کوچ پیر کے روز سے وویمن اور مینز کھلاڑیوں کی سکل ڈویلمنٹ کی جانب توجہ دیں گے۔ کھلاڑیوں کی خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ لگاۓ جایئں۔

سیکرٹری باسکٹ بال کا موقف تھا کہ ایشین گیمز میں کھلاڑیوں سے میڈلز کی توقع بے سود ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات موجود نہیں۔ کھیل اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے سرکاری و نجی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایسے نجی ادارے کی جانب سے کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔کھیلوں کے فروغ کے لئے اس طرح کے کیمپز کا انعقاد خوش آئند ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ انٹرنیشنل کوچز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں