"کالاش" بین الاقوامی ثقافت قرار

پبلک نیوز: بین الاقوامی سطح پر پاکستانی ثقافت کا منفرد اعزاز، یونیسکو نے کالاش کی ثقافت کو بین الاقوامی ثقافت قرار دے دیا۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ثقافت کا منفرد اعزاز، حکومت کی جانب سے قومی ثقافت ورثہ کو وفاقی وزرات تعلیم میں ضم ہونے کے اچھے نتائج آنے لگے۔ یونیسکو کی جانب سے کالاش کی ثقافت کو بین الاقوامی ثقافت قرار دے دیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پاکستان کو ملنے والی اس کامیابی کو پاکستانی ثقافت کی انفرایت قرار سراہا۔ بین الاقومی سطح پر پاکستان کی دلفریب ثقافت کو ماریش میں منقعد میٹنگ میں یونیسکو کی جانب سے یہ اعزاز حاصل ہوا۔ 'کالاش' کمیونٹی کی دم توڑتی ثقافت کو محفوظ بنانے کے لیے یونیسکو کا فوری اقدام۔ کیلاش کمیونٹی کی 'سوری جاجکا' قدیم روایت کو یونسیکو کی انٹر گورمنٹل کمیٹی نے بین الاقومی ثقافتی وراثہ قرار دے دیا۔

 

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں