اورنج لائن منصوبہ پر اقوام متحدہ کو تحفظات، ورلڈ ہیری ٹیج کمیٹی اجلاس کی تاریخ طے

لاہور (ادریس شیخ) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر اقوام متحدہ کے تحفظات، ورلڈ ہیری ٹیج کمیٹی کا اجلاس 30 جون سے 10 جولائی کے درمیان طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن منصوبہ روز اول سے متنازع بنا رہا ہے۔ اس پر تحفظات کے حوالے سے یونیسکو کی ورلڈ ہیری ٹیج کمیٹی کا اجلاس باکو آذربائیجان میں 30 جون سے 10 جولائی کے درمیان ہو گا۔

یونیسکو کی ورلڈ ہیری ٹیج کمیٹی کی جانب سے حکومت سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر رپورٹ طلب کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کو جواب جمع کروایا جا چکا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کرائے جواب کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی وجہ سے شالامار باغ کی تاریخی اہمیت کو نقصان نہیں پہنچا۔ شالامار باغ اور شاہی قلعہ کے لیے 1ارب 25 کروڑ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ حکومت تاریخی اہمیت کا حامل عمارات کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ 2لاکھ 45 ہزار مسافروں کے سفر کرنے سے آلودگی میں کمی ہو گی۔ تاریخی اہمیت کی حامل عمارات کے قریب، ٹرین کی رفتار کم کر دی جائے گی۔ شالامار باغ کے گرد بفر زون تعمیر کیا جائے گا، جلد ہی اراضی حاصل کر لی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی ورلڈ ہیری ٹیج کمیٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی وجہ سے شالامار باغ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کی نشان دہی کی تھی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں