آپ مفت پیزا کھانا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

 

پبلک نیوز: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں "کری پیزا کمپنی" نے کسٹمرز کے لیے 'ٹاک ٹو ایچ ادر' کیمپین شروع کی ہے جس کے مطابق وہاں آنے والوں کو آپس میں بات کرنے پر ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق اس پیشکش میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ ریسٹورانٹ میں آتے ہی اپنے اسمارٹ فون کو لاک کر کے رکھ دیا جائے گا اور پھر آنے والے افراد آپس میں بات چیت کرتے ہوئے کھانے کا مزہ لیں گے۔ یہ ڈسکاؤنٹ 4 لوگوں یا اس سے زیادہ کے گروپ کو دیا جائے گا اور ان کے پاس اپنا اسمارٹ فون ہونا ضروری ہے۔

 

ریسٹورانٹ کی تمام شرائط پر پورا اترنے والوں کو اگلی آمد پر مفت پیزا ملتا ہے اور اگر وہ چاہیں تو اپنا مفت پیزا ضرورت مند افراد کو دے سکتے ہیں۔اس ریسٹورانٹ کی انتظامیہ نے ایک لاک اپ ٹیم بھی بنائی ہے اور جو بھی اس آفر کو حاصل کرنا چاہتا ہے وہ پہلے فون ان کے حوالے کریں اور پھر اپنا کھانا کھائیں۔

 

واضح رہے کہ کری پیزا کمپنی کا اصل مقصد فیمیلیز اور دوستوں کو فون سے دور کر کے ان کی آپس میں بات چیت کرنے کو فروغ دینا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں