سمندر کی تہہ میں منفرد نوعیت کا میوزیم تعمیر

 

سعودی عرب (پبلک نیوز) سعودی عرب میں سمندر کی تہہ میں میوزیم بنایا گیا ہے جس میں تمام خلیجی ممالک کی اہم عمارتوں کے ماڈلز بنائے گئے ہیں اور ملکی و غیر ملکی افراد سمندر کی تہہ میں جاکر ماڈلز کو دیکھتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام کے ساحل سمندر کے تفریحی علاقے ہاف مون پر سمندر کی تہہ میں سعودی حکومت کی معاونت سے غوطہ خوروں نے ایک ایسا عجائب گھر بنایا ہے جس میں سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی اہم جدید عمارتوں کے علاوہ قدیم عمارتوں کے ماڈلز رکھے گئے ہیں۔

 

سمندر کی تہہ میں  بنائے گئے اس عجائب گھر میں برج خلیفہ، الفیصلیہ ٹاور، خنجر عمان، برج الکویت، برج الحرعین اور احرام مصر جیسے ماڈلز رکھے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں سمندر کی تہہ میں بنائے گئے اس منفرد عجاعب گھر کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ  کیا ہے۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں