کبوتروں کےذریعے پیغام رسانی کی انوکھی عمارت

 

پبلک نیوز: سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایسی بھی عمارت موجود ہے جو ڈیڑھ سو سال قبل کبوتروں کی پیغام رسانی کے طور پر تعمیر کرائی گئی تھی۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زبون حالی کاشکار ہے۔

 

یہ وہ عمارت ہے جسے جیکب آباد کے بانی جرنل جان جیکب نے ڈیڑہ سو سال قبل اس وقت کے جیکب ہاوس اور موجودہ ڈپٹی کمشنر ہاوس کے قریب تعمیرکرایا۔ اس عمارت میں پیغام رسانی کی لئےکبوترخانہ بھی تعمیر کرایا گیا۔ جسے ڈو کوٹ کا نام دیا گیا۔ یہ آج بھی توجہ کا مرکز ہے۔

 

یہ ڈوکوٹ 10 فٹ چوڑا اور60 فٹ اونچا ہے۔ جس میں کبوتروں کے بیٹھنے کے لیے خانے بنائے گئے ہیں۔ آج بھی یہاں کبوتر تو موجود ہیں مگر یہ یادگار زبوں حالی کا شکار ہوچکی ہے۔

 

کبوتروں کے ذریعے پیغام رسانی خوبصورت ماضی کاحصہ ہے۔ اس کی یادگار ابھی تک موجود ہے۔ اس ورثے کو آئندہ نسل تک منتقل کرنے کے لیے اس کی حفاظت بھی ضروری ہے۔

 

وقت بدلنے کے ساتھ جہاں پیغام رسانی کے لیے آج کل موبائل فون اورانٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ تو وہیں ماضی کی طرح کبوتروں کے ذریعے پیغام رسانی بھی ختم ہوچکی ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں