ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر قومی فاسٹ بالر کا منفرد احتجاج

پبلک نیوز: ورلڈ کپ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر قومی فاسٹ بالر جنید خان کا منفرد احتجاج، ٹیپ لگی تصویر اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر شیئر کر دی۔

 

ورلڈ کپ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر قومی فاسٹ بالر جنید خان کا رد عمل آ گیا۔ فاسٹ بالر جنید خان نے منہ پر ٹیپ لگی تصویر اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر شیئر کر دی اور تصویر کے نیچے لکھا ہوا تھا کہ میں کچھ کہنا نہیں چاہتا، سچ کڑوا ہوتا ہے۔

 

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جس سے فاسٹ بالر جنید خان اب ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں