چھٹی کا روز گزارنے کیلئے لاہوریوں کے انوکھے انداز

لاہور(پبلک نیوز) چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے ناشتے کی دکانوں کا رخ کر لیا، کسی نے مرغ چنے تو کسی نے حلوہ پوری کو ترجیح دی۔ لاہوری اپنی فیملیز کے ہمرا دل پسند ناشتے کر کے چھٹی کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

لاہور یے کھابوں کے شوقین ہیں، چھٹی کے روز بازاری لاہور کے مختلف ناشتہ پوائنٹ سے ناشتہ کیے بغیر لاہوریوں کا دن ہی شروع ہی نہیں ہوتا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ شہری بڑی تعداد میں صبح سویرے ناشتہ پوائنٹس کا رخ کر لیتے ہیں۔ ناشتہ میں کوئی حلوہ پوری، سری پائے کھانا پسند کرتا ہے تو کوئی نان چنے سے اپنے چھٹی کے دن کا آغا ز کر تا ہے۔

کوئی تفرتح کے لیے گھر سے نکلتا ہے تو کوئی اپنے گھر والوں کے چھٹی کے روز دیر سے جا گنے کی وجہ سے ناشتہ پوائنٹ کا رخ کرتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے وہ چھٹی کے روز باہر سے ناشتہ کر کے بہت لظف اندوز ہوتے ہیں۔ اتوار کے روز شہریوں کی بڑی تعداد کو دیکھ کر دکان دار بھی خوشی، مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ دوکانداروں کا کہنا ہے چھٹی کے روز ناشتہ کی وجہ سے ان کی آمدن دوگنی ہو جاتی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں