امریکی، افغان فورسز کے ہاتھوں 3ماہ میں 581افغان شہری ہلاک، 1192زخمی ہوئے: اقوام متحدہ

پبلک نیوز: افغانستان میں طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے مقابلے میں امریکی اور افغان فورسزکے ہاتھوں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، اقوامِ متحدہ نے افغانستان میں شہریوں کی اموات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ افغانستان میں طالبان نہیں بلکہ امریکی اور افغان فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں581 افغان شہری ہلاک اور ایک ہزار 192 زخمی ہوئے، جن میں 150 بچے بھی شامل تھے۔ امریکی اور افغان فورسز کے ہاتھوں 305 جبکہ طالبان کے ہاتھوں 227 شہری ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی فورسز کی جانب سے فضائی کاروائی میں 140 افغان شہری مارے گئے۔

اقوامِ متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 10 سال کے دوران 32 ہزار افغان شہری، فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں نشانہ بنے۔ افغانستان میں مجموعی طور پر شہریوں کی اموات میں 23 فیصد کمی تو آئی ہے لیکن ملکی و غیر ملکی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش برقرار ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں