سندھ اسمبلی: اپوزيشن نے قائمہ کميٹيوں کے بائيکاٹ کا اعلان کر ديا

کراچی (منیر ساقی) سندھ اسمبلی ميں متحدہ اپوزيشن نے قائمہ کميٹيوں کے انتخابات کے بائيکاٹ کا اعلان کر ديا۔ فردوس شميم نقوی کا کہنا ہے کہ ديگر صوبوں کی طرح پی اے سی کی چيئرمين شپ اپوزيشن کو دی جائے۔ اپوزيشن ليڈر کی پيپلزپارٹی کی قيادت پر بھی تنقيد۔

 

پبلک اکاؤنٹس کميٹی کی چيئرمين شپ کا تنازعہ، سندھ حکومت اور اپوزيشن ميں ڈيڈ لاک برقرار۔ اپوزيشن نے قائمہ کميٹيوں کے بائيکاٹ کا اعلان کر ديا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی ناراضگی سے قائمہ کمیٹیز کے انتخات کا معاملہ الجھ گیا۔ کمیٹیز کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے روز اپوزیشن جماعتوں نے پی اے سی کی چیئرمین شپ  پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبہ نہ مانا گیا تو قائمہ کمیٹیز کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

 

ايم کيو ايم کے پارليمانی ليڈر کنور نويد جميل نے اسمبلی سے باہر احتجاج اور وزير اعلی ہاؤس کے گھيراؤ کا عنديہ بھی ديا۔ مشير اطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اپوزيشن کو قريب لانے کی کوشش کر رہے ہيں، اگر اپوزيشن نہ مانی تو صرف بيس کميٹيوں کے لے انتخاب کرائيں گے۔ قائمہ کمیٹیز کے انتخابات بیس مارچ کو شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں