امریکا افغانستان میں جنگ بندی کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے، افغان طالبان

 

پبلک نیوز: طالبان نے امریکا پر امن معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کا الزام لگا دیا۔ سربراہ طالبان ملا ہیبت اللہ نے کہا  ہے کہ امریکی حکام کے متضاد بیانات اور شہری علاقوں میں حملے شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں جنگ بندی کے لیے ہونے والے امن معاہدے پر ناکامی کے کالے بادل منڈلانے لگے۔ افغان طالبان کے سربراہ مُلا ہیبت اللہ اخونزادہ کا امریکا پر الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا اپنے قول و فعل سے افغانستان میں جنگ بندی کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے۔

 

ملا ہیبت اللہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے امریکا کے ساتھ سنجیدہ اور خلوص سے مذاکرات شروع کیئے ہیں۔ مگر امریکا کی جانب سے شہری علاقوں میں حملوں میں اضافہ اور امن مذاکرات پر متضاد بیانات غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔ امریکا ایسے منفی اقدامات کو فورا بند کر دے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں