پشاور: انسانیت کا درس دینے والوں کا غیر انسانی سلوک، یونیورسٹی آفیسر کا گداگر بچوں پر تشدد

پشاور (حسن علی) انسانیت کا درس دینے والی جگہوں پر غیر انسانی سلوک، یونیورسٹی آفیسر کا گداگر بچوں پر تشدد، ڈپٹی ڈائریکٹر گوہر رحمان کی پشاور یونیورسٹی میں بچوں پر لاتوں اور تھپڑوں کی بارش۔

تفصیلات کے مطابق انسانیت کا درس دینے والی جگہوں پر غیر انسانی سلوک نے پول کھول دیا۔ یونیورسٹی آفیسر نے گداگر بچوں پر تشدد کی انتہا کر دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر گوہر رحمان نے پشاور یونیورسٹی میں بچوں پر لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یہ بھکاری بچے روز یہاں آتے ہیں اور طلبہ کو پیسوں کے لیے تنگ کرتے ہیں۔ ان بھکاریوں کو پہلے بھی یونیورسٹی میں آنے سے منع کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بچے جامعہ پشاور میں وزن مشین لاتے اور جوتے پالش کرتے ہیں۔ کم عمر بچوں کو سب کے سامنے مار پیٹ کر شرمندہ کیا گیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں