بلوچستان میں خواتین، مرد پراسرار جلدی بیماری کا شکار

بیماری کیا ہے، اس کے محرکات کیا ہے، کچھ معلوم نہیں، پراسرار جلدی بیماری سے بلوچستان کے ضلع بولان میں خواتین، مرد، بچے سب ہی متاثر ہونے لگے۔ متعلقہ حکام نے نوٹس لے کر بیماری کا سراغ لگانے کی ٹھان لی۔

 

بلوچستان کے ضلع  بولان میں پھیلنے والی پرسرار بیماری نے سب کو ہی پریشانی سے دوچار کردیا۔ بولان میں خواتین، مرد اور بچے جزلد کو لپیٹ میں لینے والی اس بیماری کا شکار ہورہے ہیں۔ یہ بیماری کیا ہے اور اس کے پھیلنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں لیکن قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ بیماری کزن میرج کیوجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بیماری جلد کے کینسر کی کوئی قسم بھی ہوسکتی ہے۔

 

پراسرار بیماری کا شکار ہونے کی اطلاعات موصول ہونے پر بلوچستان کے ہیلتھ کٸیر ڈپارٹنمٹ بھی نے فوری نوٹس لے لیا۔ ماہرین نے اس بیماری کا شکار افراد کو دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے۔ چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی  نے بھی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے ماہرین کی ٹیم بلوچستان بھیجنے کا احکامات دے دئیے ہیں۔ اب قومی ادرارہ صحت بھی جلدی امراض کے ماہرین پر مشتمل ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم بولان روانہ کرے گا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں