مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی میٹنگ کل طلب

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی جانب دلانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا تو یہ بڑی پیش رفت ہو گی۔ بھارت نے کوئی ایکشن لیا تو پاکستان مؤثر جواب دے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے مطالبے پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جمعہ کو اجلاس طلب کر لیا۔ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، جو ناکام ہوئی، 50 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اجلاس منعقد کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی جانب دلانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ سکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا تو یہ بڑی پیش رفت ہو گی۔ بھارت نے کوئی ایکشن لیا تو پاکستان مؤثر جواب دے گا۔

 

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سر گئی لاروف سے ٹیلی فونک رابطے میں انہیں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا۔ اقوام متحدہ میں روس کے مندوب کا کہنا تھا کہ روس کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں