پشاور ڈینگی سے متاثر ترین شہر بن گیا

 

پشاور (پبلک نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے حملے جاری، مریضوں کی تعداد 4522 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 87 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈینگی سے پشاور سب سے زیادہ متاثر شہر بن گیا ہے جہاں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2080 ہو گئی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے نئے 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

ڈینگی رسپانس یونٹ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صوبہ کے ہسپتالوں میں اب بھی 226 کے لگ بھگ مریض زیرعلاج ہیں۔ اب تک ہسپتالوں سے 4296 مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کیا جاچکا ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں