آسٹریلین اوپن، ٹینس کے بڑے اسٹارز کی چھٹی

پبلک نیوز: آسٹریلین اوپن سے ٹینس کے بڑے ستاروں کی چھٹی ہوگئی۔ تاہم امریکن ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور عالمی نمبر ایک جوکووچ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

 

سرینا ولیمز نے ٹاپ سیٹیڈ سیمونا ہالیپ کو ہرا کر آسٹریلین اوپن جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ امریکن ٹینس اسٹار نے عالمی نمبر ایک ہالیپ کو چھ ایک، چار چھ اور چھ چار سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔

 

مینز سنگلز میں سربین ٹینس اسٹار جوکووچ نے روسی حریف ڈینئل کو سخت مقابلے میں شکست دے کر ٹاپ8  میں جگہ بنائی۔ دلچسپ میچ کا اسکور چھ چار، چھ سات، چھ دو اور چھ تین رہا۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں