امریکا کا یورپی یونین کیخلاف بھی ایکشن لینے کا فیصلہ

پبلک نیوز: امریکا نے یورپی یونین کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔ نئے تجارتی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

 تفصیلات کے مطابق یورپی طیارہ ساز ادارے ایئربس کو ملنے والی سبسڈی سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا۔ امریکا نے یورپی مصنوعات کے خلاف نئے تجارتی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سبسڈی کا معاملہ گزشتہ 14 برسوں سے عدالت میں ہے تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ اس پر ایکشن لیا جائے۔

وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یورپی یونین کے ساتھ کسی معاہدہ تک پہنچنا ہے تاکہ عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کے برعکس سول استعمال کے لیے بڑے ہوائی جہازوں کے لیے ملنے والی مالی اعانتوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ایسا ہوا تو جوابی طور پر امریکا کی طرف سے عائد کردہ اضافی محصولات کا بھی خاتمہ کر دیا جائے گا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں