امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی ایران کو دھمکی دے دی

پبلک نیوز: امریکا کی انقلاب ایران پر تنقید، اسرائیل نے بھی ایران کو دھمکی دے ڈالی۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے 40 سال میں صرف ناکامی پیدا کی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بولے ایران نے اسرائیل پر حملے کی غلطی کی تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ثابت ہو گی۔

 

انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب ایران نے صرف جبر، کرپشن اور دہشت گردی کو فروغ دیا۔

 

ٹرمپ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ایران میں چالیس سالہ انقلاب کا نتیجہ صرف ناکامی ہے، ایرانی عوام اس سے کہیں زیادہ روشن مستقبل کے مستحق ہیں۔

 

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ایران سے خوفزدہ نہیں ہیں اور دھمکی دی کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی غلطی کی تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ثابت ہو گی۔

 

گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا نے اس پر حملہ کیا تو اسرائیل کو تباہ کر دیں گے جبکہ ایران بھر میں انقلاب کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے تھے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں